میلبورن//مچل اسٹارک کے ایڈیلیڈ میں دوسرے ایشز ٹیسٹ میں بلے بازی کے دوران پسلی کی چوٹ کے باوجود باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے فٹ ہونے کی امید ہے ۔ تاہم ان کے ساتھی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی فٹنس کے بارے میں اب بھی کئی سوال ہیں۔ دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سلوگ سویپ کرنے کی کوشش کے دوران اسٹارک کو پسلی میں درد ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے دوسری اننگز میں بغیر کسی پریشانی کے 27 اوور پھینکے اور دو وکٹیں بھی اپنے نام کر لیں۔ ہیزل ووڈ پہلے میچ میں زخمی ہو گئے تھے اور دوسرے میچ سے باہر ہو گئے تھے ۔ وہ آرام کرنے کے لیے سڈنی میں اپنے گھر گئے تھے اور جمعرات کی سہ پہر میلبورن میں ٹیم کو جوائن کریں گے ۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر اسٹارک کے بارے میں پراعتماد ہیں لیکن ہیزل ووڈ کے بارے میں غیر یقینی ہیں۔ "اسٹارک کو پسلیوں میں مسئلہ ہے ،" انہوں نے بتایاکہ یہ بہت سے بولرز کے ساتھ ہوتا ہے جب وہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرتے ہیں تو زیادہ اوورز کرتے ہیں، تو ان کے ساتھ ایسا ہوتا ہے ۔ اس لئے امید ہے وہ ٹھیک ہو جائیں گے ۔ اگر وہ ٹھیک نہیں ہوتے ہیں تو ہم مزید سوچیں گے ۔ جہاں تک جوش کا تعلق ہے ، ہم انتظار کریں گے اور دیکھیں گے کہ وہ کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں کپتان پیٹ کمنز کو کورونا سے متاثرہ شخص کے قریبی رابطے میں آنے کے بعد ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے باہر ہونا پڑا۔ وہ سات دن تنہائی میں رہنے کے بعد الیون میں واپس آئیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے اسکاٹ بولانڈ کو بھی اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے ۔ لینگر نے ایڈیلیڈ میں اسٹارک کی مضبوط کارکردگی کی تعریف کی۔ ان کے مطابق اسٹارک تقریباً 'پلیئر آف دی میچ' تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹارک ایک شاندار کھلاڑی ہیں جو کمنز اور ہیزل ووڈ کی غیر موجودگی میں باؤلنگ کی قیادت کر رہے تھے ۔ اگر اسٹارک باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی تیاری نہیں کرتے تو کوچ کو بہت حیرانی ہوگی۔