اوڑی//باڈےن بونےار مےں پانی کی قلت پر قابو پانی کیلئے دس سال قبل ایک واٹر سپلائی سکےم پر کام شروع کیا گیا جو ہنوز تشنہ تکمیل ہے اورلوگ ناصاف پانی پےنے پر مجبورہیں۔محکمہ پبلک ہےلتھ انجینئرنگ (پی اےچ ای)نے2008 مےںاس واٹر سپلائی سکےم پر کام شروع کےا مگر دس سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی سکےم نامکمل ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ باڈےن بونےار کے نزدےکی گاﺅں لاجڈی مےں اےک فلٹریشن پلانٹ پر بھی کام شروع کےا بلکہ کہیں کہیں تو پائپیں بھی بچھائی گئی تھیںمگر چندہی روز میں اس پر کام ٹھپ ہو گےا۔مقامی آبادی نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس سکیم کو فوری طور پر مکمل کرلیا جائے تاکہ عوام کو صاف پانی پینے کو نصیب ہوسکے۔