بانہال//بانہال کے مضافاتی گاﺅں تکیہ تیتھری میںایک نوجوان شادی کے محض10روز بعدایک المناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوا۔ چریل بانہال کے نزدیک شاہراہ پر موٹر سائیکل زیر نمبرJK02B-3742کوحادثہ پیش آیا،اوراس پرسوار نوجوان25سالہ اصغرعلی شیخ ولدعلی محمد شیخ ساکن تکیہ تیتھری بانہال شدیدزخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایاکہ زخمی نوجوان کوفوری طورپرایمرجنسی اسپتال بانہال داخل کیاگیا ،جہاں سے اسکو مزیدبہترعلاج کیلئے جی ایم سی اسپتال اننت ناگ منتقل کیاگیا لیکن وہ اسپتال میں زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔بتایاجاتا ہے کہ نوجوان کی شادی صرف 10روز پہلے ہوئی تھی ۔اُدھر نوبیہاتا نوجوان اصغر علی شیخ کے سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے کی اطلاع پہنچتے ہی اسکے آبائی علاقہ کہرام مچ گیا ،اورپورے گاﺅںکی خواتین ماتم کرنے لگیں ۔