بانہال//پردھان منتری اجولا سکیم کے تحت پچاس غریب کنبوں میں رسوئی گیس کے مفت کنکشن دیئے گئے ہیں جن میں سلنڈر اور گیس چولہ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ تقریب بانہال کے ڈولیگام میں انجام دی گئی اور اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے منڈل صدر شاہنواز کھانڈے اور محکمہ آمور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے اہلکار اور متعلقہ گیس ایجنسیوں کے عہدیدار شامل تھے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر شاہنواز کھانڈے نے بتایا کہ یہ مفت گیس کنکشن ان لوگوں کو فراہم کئے گئے ہیں جو ابھی تک اس سکیم سے مستفید نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ٹیمیں علاقوں علاقوں میں جاکر بھارتیہ جنتا پارٹی سرکار کی سکیموں کی آگاہی پھیلا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مختلف سکیموں کے دائرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مختلف سکیموں میں ابھی تک نہ آئے لوگوں کی فہرستوں کو بنا کر متعلقہ محکموں کو سونپ دیتے ہیں اور وہ اس کی سکریننگ کرنے کے بعد انہیں ان سکیموں میں لاتے ہیں۔
بانہال میں50مستحق کنبوں میں مفت گیس کے کنکشن تقسیم
