سرینگر// جموں و کشمیر میں رام ضلع کے بانہال قصبے میں گذشتہ شام دیر گئے ایک تعمیراتی کمپنی کے دفتر کے قریب ایک پراسرار دھماکے میں کمپنی کا کارکن اور ایک مقامی اسلامی مدرسے کا طالب علم زخمی ہوگیا۔
یہ دھماکہ ایم جی کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر کے قریب ہوا ، جو سرینگر ۔جموں شاہراہ پر بانہال بائی پاس 4 لین منصوبے کا ایک حصہ بنارہی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پراسرار دھماکے میں زخمی ہوئے کمپنی کارکن کی شناخت 35 سالہ گوپال شرما کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع ادھم پور کا رہائشی ہے۔اس کے علاوہ دھماکے میں 16 سالہ محمد عاقب ولد گل محمد ساکن منگت بانہال بھی زخمی ہوگیا۔عاقب مدرسہ دارالعلوم نعمانیہ بانہال ، میںکا ایک طالب علم ہے۔
دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔