بانہال میں ماسٹروں کی انجمن کا قیام

 بانہال // بانہال میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ ( ماسٹروں ) نے ٹورسٹ ہوسٹل بانہال میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا منعقد کیا جس میں ضلع رام بن کیلئے ماسٹروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کمیٹی میں باتفاق رائے ماسٹر محمد ایوب میرکو ضلع چیئرمین ، ماسٹر سجاد احمد خان کو ضلع صدر ، ماسٹر طارق ابراہیم سوہل کو ضلع نائب صدر ، ماسٹرمحمدامین کو ضلع نائب صدر ، ماسٹر اعجاز احمد شاہ کو جنرل سیکریٹری ،ماسٹر ریاض احمد وانی کو آرگنائزر  سجاد احمد نائیک کو نائب صدر برائے کھڑی زون ، عبدالقیوم ملک کو نائب صدر تعلیمی زون رام بن ، عبدالوحید وانی کو کیشر، فاروق احمد خان کو سینئر نائب صدر زون بانہال اور بشیر احمد وانی کو نائب صدر گول مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع ماسٹرس ایسویشن کا مقصد اساتذہ کو درپیش مسائل کو حل کرنا اور ماسٹروں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے۔ اس موقع پر مقررین نے ماسٹروں اور سرکاری سکوں میں درپیش کئی مسائل پر روشنی ڈالی۔