بانہال // بانہال کے علاقے میں خستہ حالی کا شکار جموں سرینگر شاہراہ پر میکڈم بچھانے کا عمل پچھلے کئی ہفتوں سے جاری ہے اور قصبہ بانہال اور اس کے دونوں اطراف چریل تک شاہراہ کے بیشتر حصے پر میکڈم بچھادیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں اور سول سوسائٹی بانہال نے ضلع انتظامیہ کے قومی شاہراہ کے خستہ حال حصے پرمیکڈم بچھانے کے اقدام کی ستائش کی ہے۔لوگوںنے اپیل کی ہے کہ نوگام اور جواہر ٹنل کے آرپار سڑک پر بنے بڑے بڑے کھڈوں کو پُر کرنے کیلئے شاہراہ پر میکڈم بچھانا ناگزیر بن چکا ہے