بانہال//بانہال میں زیرتعمیرریلوے ٹنل نمبر77کے باہر ٹریفک حادثے میں ایک ورکر ہلاک ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ 25برس کاراشداحمدملک ولدفاروق احمد ملک ساکن چاپناڑی بانہال ٹنل کے باہرڈیوٹی کررہاتھا کہ اس دوران ایک تیزرفتار کنکریٹ ملرنامی گاڑی نے اُسے اپنی زد میں لایا۔زخمی ورکرکواگرچہ بانہال اسپتال لیجایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قراردیا۔پولیس نے حادثے میں ملوث ڈرائیورشوکت احمد ساکن چاپناڑی کو حراست میں لے کر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔اس نوجوان کی موت کی خبر پھیلتے ہی چاپناڑی،امکوٹ اوربن کوٹ میں صف ماتم بچھ گئی۔