سرینگر//ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم28دکان اور ایک رہائشی مکان خاکستر میں تبدیل ہوگئے۔یہ واقعہ تحصیل بانہال کے کھاری مارکیٹ میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق آدھی رات کو آگ پُر اسرار طور نمودار ہوکر پورے مارکیٹ میں آناً فاناًپھیل گئی۔
آگ پر قابو پانے کیلئے مقامی لوگ اور متعلقہ عملہ جائے واردات پر پہنچ گئے لیکن وہ آگ کو قابو نہیں کر پائے۔
اس واردات میں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ آگ سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔