بانہال//بانہال مگس بانی کلسٹر کی عمل آوری میں جاری کام اور مجموعی پیش رفت کا معائینہ کرنے کے لئے جے اینڈ کے کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ( کے وِی آئی بی ) کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے مذکورہ کلسٹر کے کامن فیسلٹی سینٹر کا دورہ کیا۔اِس موقعہ پر کلسٹر ائیریا سے مگس بانوں اور شراکت داروں کے علاوہ ڈپٹی سی اِی او مظفر ناصر علاقبند ، ڈویژنل آفیسر جموں تلک راج اور دیگر اَفسران موجود تھے۔سول ورکس کی اَنجام دہی میں سست پیش رفت کو اُجاگر کرتے ہوئے وی سی جے اینڈ کے کے وی آئی بی نے عمل آوری ایجنسی کے نمائندے سے کہا کہ ایجنسی تیار کرے اور وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کلسٹروں کو مقررہ وقت کے اندررعملایا جائے۔وائس چیئر پرسن نے علاقے کے عوامی نمائندوں ، مگس بانوں اور دیگر شراکت داروں سے بھی بات چیت کی۔ اُنہوں نے مذکورہ کلسٹر کے بنیادی مقصد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اِس کلسٹر کے قیا م سے ضلع رام بن کے مگس بانوں کی کمائی میں اضافہ ہوگا ۔ اس کے علاوہ ضلع میں شہد کی پیداوار اور منافع کے مارجن میں اِضافہ ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کلسٹرکی لاگت 138.10لاکھ روپے ہے اور اِس کا سی ایف سی شہد پروسسنگ پلانٹ اور دیگر متعلقہ مشینیں اور سازو سامان رکھے گا۔ علاقے کے مگس بانوں کو شہد نکالنے ، پروسسنگ پیکنگ ، لیبلنگ اور مارکیٹنگ کی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جائیں گی ۔ اُنہوں نے مذکورہ کلسٹرکے ہدف پر مبنی اور معروضی در آمد کو یقینی بنانے کے لئے شراکت داروں سے مربوط اور اہم آہنگ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے بے روزگار نوجوانوں پر بھی زور دیا کہ وہ دیگر روزگار سکیموں جیسے پی ایم ای جی پی اور جے کے آر اِی جے پی کا فائدہ اُٹھائیں۔بعدمیں وائس چیئرپرسن نے رام بن کے بانہال علاقے میں پی ایم اِی جے پی اور جے کے آر اِی جے پی کے تحت قائم مختلف مائیکرو اِنڈسٹریز یونٹوں کا بھی دورہ کیا ۔ وہ یونٹوں کی مجموعی صورتحال سے مطمئن تھی۔ تاہم اُنہوں نے مقامی بیداری اور مہمات کے ذریعے دُور دراز علاقوں میں رَسائی کی ضرورت پر زور دیا۔
بانہال مگس بانی کلسٹر کی سی ایف سی سائٹ کا دورہ | وی سی کے وی آئی بی نے جاری کام کا جائزہ لیا
