سرینگر//15اگست کے موقعہ پر ایک دن کی معطلی کے بعد بانہال بارہمولہ ریل سروس پھر چالو ہوگئی ہے۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر15اگست کو بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس کو معطل کیا گیا تھا ۔جس کے بعد سوموار کو وادی کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے ساتھ ہی ریل سروس بھی شروع ہوئی ۔