بانڈی پورہ گائوں میں پانی کی قلت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

 سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں صدر کوٹ نامی گائوں کے باشندوں نے بدھ کو دھرنا دیکر پینے کے پانی کی قلت کیخلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے بانڈی پورہ۔سرینگر شاہراہ پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ پیدا ہوگئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گنائی محلہ صدر کوٹ میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے علاقے کے باشندے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے الزام عاید کیا کہ حکام تک اپنے مسائل پہنچانے کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوگئے۔