بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے خواجہ باغ علاقے میں بانڈی پورہ کے دو بھائی دریائے جہلم سے ریت نکالتے ہوئے غرقاب ہو گئے۔
سرکاری زرائع کے مطابق ہلال احمد ملہ اور نصیر احمد ملہ آج صبح اس وقت جہلم میں ڈوب گئے ، جب وہ ضلع ہارہمولہ کے خواجہ باگ علاقے میں جہلم سے ریت نکال رہے تھے ۔
اُنہوں نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کے غرقاب ہونے کی خبر پہنچتے ہی اُن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔