بانڈی پورہ کے غرقآب چرواہے کی لاش برآمد

 سری نگر//سیرجاگیر سوپورمیںسات روزقبل دریائے جہلم میں غرقاب ہوئے بانڈی پورہ کے نوجوان کی لاش برآمد کی گئی۔ایک ہفتہ قبل 20برس کانذیراحمد چیچی ولدمحمدیوسف ساکن پاناربانڈی پورہ دریائے جہلم میں اُس وقت غرقآب ہوا،جب وہ منہ دھونے کیلئے دریائے جہلم پرگیااوروہاں پیرپھسلنے کے سبب دریامیں غرق ہوا۔مذکورہ چرواہا سیرجاگیر مویشی کسی گھروالے کے حوالے کرنے گیاتھااوررات کووہیں رکا،صبح وہ منہ دھونے دریائے جہلم پر گیااوروہاں پیرپھسلنے سے غرق ہوا۔ اُسے ڈھونڈنکالنے کیلئے وسیع پیمانے پرکارروائی شروع کی گئی تاہم اس کی لاش برآمدنہ ہوئی۔بچائو ٹیم نے منگل کو سیرجاگیر سوپور میں مذکورہ نوجوان کی لاش برآمد کرکے قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کی۔