باندی پورہ //بانڈی پورہ میں ایک 29سالہ سرکاری استاد مشتاق احمدلون گھر سے ڈیوٹی نکلنے کے بعد پر اسرار طور لاپتہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اہل خانہ اور رشتہ دار موصوف کی سلامتی سے متعلق طرح طرح کے خدشات میں مبتلا ہوئے ہیں۔13مئی کی صبح گھر سے ڈیوٹی کیلئے گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول چونٹ مولہ سکول کے لئے نکلالیکن شام کوگھر واپس نہیں آیاجس کے نتیجے میں افراد خانہ تشویش میں مبتلا ہوگئی۔اس دوران لاپتہ ہوئے استاد کے بھائی منظور احمد نے بتایاکہ ان کا بھائی ہر روز ڈیوٹی کے بعد شام کو گھر آتا تھا۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے ان کے فون نمبر پر فون کیا لیکن وہ بند آرہا تھا جس کے بعد انہوں نے تمام رشتہ داروں کو مطلع کیا اورسبھی ممکنہ جگہوں پر تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا‘‘۔اس دوران افراد خانہ کو جب بیٹے کے متعلق کوئی سراغ نہیں ملا تو انہوں نے پولیس اسٹیشن پیٹھ کوٹ میں گمشد گی کے حوالے سے ایک رپوٹ درج کی ۔ لاپتہ استاد کے رشتہ داروں نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ اُن کے بیٹے کا پتہ لگانے کیلئے اقدامات کریں ۔پولیس نے واقعہ کے حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔