بانڈی پورہ //پولیس نے ضلع میں 6افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کردیا جن میں 2منشیات فروش بھی ہیں۔پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ 4نوجوانوں کو ملی ٹینٹوں کیساتھ رابطہ ہونے کی پاداش میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان چاروں کی سرگرمیاں امن عمل میں خلل ڈالنے کے مترادف تھیں۔یہ چاروں افراد امن عامہ میں خلل ڈاکنے میں ملوث رہے ہیں اس لئے ان پر سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لایا گیا۔مزید 2افراد منشیات میں ملوث رہے ہیں اور انکے خلاف پہلے بھی کئی کیس درج تھے۔