بانڈی پورہ //نادی ہل بانڈی پورہ میں پولیس نے چور بازار میں26کوئنٹل سرکاری چاول کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے روپوش ملزم کی تلاش شروع کی ہے۔بانڈی پورہ پولیس کو اس بات کی اطلاع ملی کہ نادی ہل میں ایک شہری مظفر احمد وانی غیر قانونی طور پر سرکاری چاول کو ایپل برانڈ تھیلوں میں دوبارہ پیک کررہا ہے تاکہ اسے کھلے بازار میں فروخت کیا جائے۔ اطلاع ملنے کی بنا پر آرہ گام بانڈی پورہ پولیس ایس ایچ او نے ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد اور ڈی ایس پی ہیڈکواٹر ڈاکٹر محمد ادریس کی نگرانی میں نادی ہل بانڈی پورہ میںچھاپہ ڈالکر 26 کوینٹل سرکار ی چاول ، بوہریوں کوسلائی کرنے اور وزن کرنے کی مشینوںکے علاوہ خالی تھیلے بھی برآمد کئیجبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر12/2021درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق آرگام پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے پر نادی ہل میں مظفر احمد وانی ولد محمد سعید وانی کوچھاپہ ڈالکر سرکاری چاول کوپرائیوٹ دکانداروں کو دوبارہ ایپل برانڑ تھیلوں میں دوبارہ پیکنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے جایے موقعہ پر خالی اپہل برانڑ تھیلوں اور دوبارہ سلائی کرنے والی مشین بھی برآمد کی ہے ۔