بانڈی پورہ میں کھیل مقابلوں کا افتتاح کیاگیا

بانڈی پورہ //ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منگل کو جن ابھیان مہم کے تحت شیرکشمیر سٹیڈیم میں کھیل مقابلوںکا افتتاح کیا ہے جس کا اہتمام یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے کیا ۔اُن کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد بیگ ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جہاںگیر آخون ودیگر ضلع کے افسران موجود تھے ۔ضلع بھر کے 14برس سے 19برس تک کے 250طلباء نے انٹر زونل اور انٹر سکول ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ۔طلباء فٹبال ، والی بال ،کھوکھو ،کرکٹ اور بیڈمنٹن کھیلوں میں حصہ لے سکتے ہیں ۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھرپور شرکت کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے کہا کہ ایم جی نریگا کے تحت ضلع بھر کے دیہاتوں میں کھیل کود کے لئے میدان دستیاب رکھے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو کھیلنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو تلقین کی ہے کہ کھیل کود کے وقت ایس او پی اختیار کریں تاکہ کووڈ 19وائرس نہ پھیل سکے ۔