عظمیٰ نیوز سروس
بانڈی پورہ //ضلع کے اجس علاقے میں وانی محلہ میں ایک رہائشی مکان سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پندرہ لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چوری ہو گئے۔ مذکورہ کنبہ سرینگر میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا ہوا تھا۔چوری شدہ سامان وانی محلہ اجس کے غلام حسن وانی کے بیٹے ریاض احمد وانی کا بتایا جاتا ہے۔
ریاض احمد نے بتایا “ہم سرینگر میں اپنے کزن کی شادی میں شرکت کرنے گئے تھے، جمعہ کو گھر پر کوئی نہیں تھا، میری بہن سنیچر دیر شام واپس آئی اور باورچی خانے میں گئی، کیونکہ باورچی خانے کی چابیاں اس کے پاس تھیں، اس نے کچھ مشکوک چیزیں دیکھیں، میرے بھائی کے کمرے کی کھڑکی کھلی تھی اور باہر سے دکھائی دے رہی تھی، میری بہن نے میرے بھائی کو اطلاع دی اور گھر والے واپس پہنچ گئے، صرف سونے کے زیورات اور یہاں تک کہ کچھ کپڑے بھی لوٹ لیے گئے”، ۔