سرینگر // فوج نے اپنے ایک سپاہی شیو کمار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جو بانڈی پورہ میں گذشتہ روز جنگجوئوں کے حملے میں جھڑپ کے دوران مارا گیا ۔ چنار کارپس جنرل اے کے بٹ کی قیادت میں افسران اور اہلکاروں نے ایک تقریب منعقد کر کے فوجی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ 32سالہ کمار کو گولی بانڈی پورہ کے جنگلات میں جنگجوئوں کے ساتھ لڑنے کے دوران گولی لگی تھی ۔اگرچہ اُسے فوری طور پر 92بیس فوجی ہسپتال میں علاج ومعالجہ کیلئے لایا گیا تھاتاہم وہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔فوج کا کہنا ہے کہ مارا گیا فوجی جوان جموں وکشمیر کے کشتواڑ علاقے سے تعلق رکھتا تھا اور سال 2005میں اُس نے فوج میں نوکری حاصل کی تھی ۔وہ اپنے پیچھے تین بچے ،بیوہ اور والدین چھوڑ گئے ۔ مذکورہ اہلکار کی لاش کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا جہاں اُس کی آخری رسومات فوجی اعزاز کے ساتھ انجام دی جائیں گی ۔