سری نگر// پولیس نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ممنوع تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تین معاونین کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ قصبہ اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں ملی ٹینٹ معاونین کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد 26آر آر، 3بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ آپریشن طور پر آپریشن شروع کیا
جس دوران تین اعانت کاروں کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے گرفتا رشدگان کی شناخت غلام محمد ، ارشاد حسین ساکنان اشٹنگو بانڈی پورہ اور عاشق حسن ساکن سوپور کے بطور کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ اعانت کار ضلع میں سرگرم جنگجووں کو منطقی مدد فراہم کر رہے تھے۔
اُن کے مطابق گرفتار معاونین میں سے ایک سابق جنگجو بھی رہا ہے اور وہ ماضی میں ملک دشمن سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہتا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار اعانت کاروں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود اور دوسرا قا بل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔