سری نگر//بانڈی پورہ پولیس نے اتوار کو لشکر کے دو ماڈیولز کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر پانچ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم عرفان احمد بٹ ساکنہ اشٹنگو، سجاد احمد میر ساکنہ آرین، شارق احمد میر ساکنہ آرین اور عرفان احمد جان ساکنہ قاضی پورہ بانڈی پورہ کو چینی گرنیڈ سمیت گرفتار کیا گیا۔ ان پر عسکریت پسندوں کو موبائل فون سم کارڈ اور دیگر لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا الزام ہے۔
پانچویں ملزمین کوحاجن میں ایک ناکے کے دوران گرفتار کیا گیا، پولیس نے بتایا کہ ان کے قبضے سے ایک چینی دستی بم بھی برآمد کیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ عرفان "پاکستان میں مقیم عسکریت پسند عمر لالہ سے رابطے میں تھا"۔