بانڈی پورہ//بانڈی پورہ بازار میں آٹوسٹینڈ میونسپل کمیٹی کی عدم توجہی سے نہایت خستہ حالت میں ہے۔ گندگی موجود ہونے سے لوگوں اور دکانداروں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ گردوارہ مارکیٹ کے عقب میں ڈرین کوڑاکرکٹ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے اورلوگوں کے لئے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔ ضلع عدالت بانڈی پورہ کے صحن میں پولیس اہلکاروں کیلئے قائم بنکر کے عقب میں بھی گندگی کے ڈھیر موجود ہیں لیکن اس کی طرف ضلع انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار تکلیف میں مبتلا ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سے مداخلت کی اپیل کی گئی ۔