سری نگر//بانڈی پورہ میں گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔کے این ایس کے مطابق دودھون صدرکوٹ میں ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار کوایک تھری ویلر نے ٹکر ماردی جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا۔ مذکورہ ٹریفک اہلکار کو فوری طور پر علاج کیلئے ہسپتال لے جایاگیا۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔