سری نگر// شمالی ضلع بانڈی پورہ میں سنبل کے زونی پورہ اشم گاوں میں ہفتہ کی سہ پہر ایک 24 سالہ نوجوان موٹرسائیکل سوار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ وسیم احمد ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکن چیک چندر گیر حاجن نے موٹر سائیکل پر کنٹرول کھو دیا اور بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
ڈار کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سنٹر حاجن پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
تاہم خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے اطلاع دی کہ سی ایچ سی حاجن سے ڈار کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا۔