سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پانچ روز قبل ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ایک شہری کی جمعہ کی علی الصبح یہاں ایک ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے صدر کوٹ پائین علاقے میں 21 فروری کو پیش ا?نے والے سڑک حادثے میں زخمی شہری کی جمعہ کی علی الصبح شیر کشمیر انسٹی چیوٹ ا?ف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر میں زخموں کی تاب نہ لانے سے موت واقع ہوئی۔