سرینگر //بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کشمیر کے چار روزہ دورے پر آئے ہیں ۔ اُن کے دورے کا مقصد مستقبل کے فلمی پروجیکٹوںکیلئے قدرتی مناظر کو تلاش کرنا ہے۔ جو معروف فلمساز وادی آئے ہیں اُن میں اجے دیوگن فلمز ، سنجے دے پروڈیکشن ، رلائینس انٹر ٹینمنٹ ، روہت شیٹھی فلمز ، ذی سٹیڈیوز ، ادھیکاری برادرز اور ایس اے بی مراٹھی اینڈی مول ، راج کمار ایرانی ، ایکسل انٹر ٹین منٹ کے علاوہ پرڈیوسرز گلڈ کے نمائندگان شامل ہیں ۔ 25 رُکنی وفد معروف پرڈیوسروں پر مشتمل ہے ۔ وفد 27 جنوری کو سرینگر وارد ہوا اور 28 جنوری کو گلمرگ کیلئے روانہ ہوا ۔ ٹیم سرینگر میں 29 جنوری تک قیام کرے گی اور میڈیا، ٹریول ٹریڈ انجمنوں اور وادی کے فلم اور دیگر پرڈیوسروں کیساتھ تبادلہ خیال کرے گی ۔ ٹیم کے ارکان 30 جنوری کو پہلگام میں قدرتی حسن سے مالا مال مقامات کو بھی تلاش کرے گی ۔ ڈائریکٹر سیاحت کشمیر نے کہا کہ معروف فلم کمپنیاں وادی کے دورے پر آئی ہیں اور اپنی فلموں کی شوٹنگ کیلئے لوکیشن تلاش کر رہی ہیں ۔