بالہ تل//ڈپٹی کمشنر گاندربل حشمت علی کی ہدایت پر شرائن بورڈ کے ڈائریکٹر کے ہمراہ فوڈ سیفٹی انسپکٹر کنگن فیاض احمد نے بالہ تل میں دکانداروں اور لنگروں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے لنگروں میں یاتریوں کو دئے جانے والے کھانے پینے کے سامان کا بھی معائنہ کیا۔چیکنگ ٹیم نے دکانداروں سے 2650بطور جرمانہ وصول کئے اور ایک کوینٹل گلی سڑی سبزی کو موقع پر ضائع کیا۔