بھوپال / مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ کی خبر ہے ، جس میںتقریبا 20 افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک درجن سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں زیادہ تر کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔اطلاعات کے مطابق گرام کھیرک کے جنگلوں میں وارثی پٹاخہ فیکٹری میں بدھ کی دوپہر اچانک دھماکہ ہوگیا۔ اس دھماکے کے بعد پورا گودام تباہ ہو گیا۔ دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے کے وقت فیکٹری میں 30 سے 40 لوگ موجود تھے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ شدید زخمیوں کو ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایاگیا ہے۔اگرچہ کلکٹر بھرت یادو نے چھ افراد کے موت کی بات کہی ہے۔ انتظامی افسران ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔ وہیں دارالحکومت بھوپال میں ا?ئی جی انٹیلی جنس نے کم سے کم 10 لوگوں کے موت کی تصدیق کی ہے۔
بالاگھاٹ میں پٹاخہ فیکٹری میں بھیانک دھماکے ، 20 افراد کی ہلاکت کی خبر
