مینڈھر//فوج کی مینڈھربٹالین (12 ایم اے ڈی آراے ایس ) نے آپریشن سدبھاونہ کے تحت بالاکوٹ گائوں میں ایک طبی کیمپ کاانعقاد کیاجس میں فوج اورسول انتظامیہ کے 8 ڈاکٹروں بشمول لیڈی میڈیکل افسر ،نرسنگ اسسٹنٹ اورپیرامیڈیکل عملہ نے مریضوں کی جانچ کی۔اس دوران بالاکوٹ ،ڈھرانا ،گوہلد، سابرہ ودیگردیہات کے معززشہریوں ،مردوں وخواتین اوربچوں نے کیمپ کادورہ کرکے طبی جانچ کروائی۔اس دوران لوگوں کومفت طبی مشورے اور ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ گائوں کے سرپنچ ومعززین نے فوج کاعلاقہ میں طبی کیمپ منعقدکرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔