مینڈھر// ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر اتوار کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سرکاری طور پر بتایا گیاکہ ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر اتوار دوپہر قریب ساڑھے بارہ بجے پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ کے تر کنڈی علاقوں کو نشانہ بنایا اور گولہ باری شروع کر دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ گولہ باری کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا ۔ 3بجے کے قریب پاکستانی فوج نے ترکنڈی گلی اور بالا کوٹ کے اگلے علاقوں پر گولہ باری کی۔تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نے پاکستانی فائرنگ اور گولہ باری کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔