باغ گل لالہ میں سیاحوں کا بھاری رش|تین روز میں 35ہزار سے زائدسیاحوں نے باغ سیر کی

سرینگر//خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ گزشتہ تین دنوں میں 35ہزار مقامی و غیر ملکی سیاحوں نے زبرون کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشاءکے سب سے بڑے باغ ” باغ گلہ لالہ “ کا سیر کیا ۔
 
 تفصیلات کے مطابق باغ گلہ لالہ اس وقت سیاحوں کا توجہ مرکز بنا ہو ا ہے جس دوران روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں کی تعداد میںسیاح باغ کا رخ کر رہے ہیں ۔ معلوم ہو اہے کہ ابتدائی تین دنوں کے دوران قریب 35ہزار لوگوں نے باغ کا رخ کرکے وہاں قدرتی نظروں سے لطف اندوز ہو ئے ہیں ۔ 
 
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پہلے تین دنوں مقامی لوگوں سمیت 35,000 سے زیادہ سیاحوں نے ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کی سیر کی ہے ۔
 
 اعداد و شمار کے مطابق 23 مارچ کو افتتاح کے پہلے دن کل 11,143 سیاحوں نے ٹیولپ گارڈن کی سیر کیا، جن میں 4391 مقامی، 6751 قومی اور ایک بین الاقوامی سیاح شامل تھے جبکہ اس میں مزید کہا گیا کہ 24 مارچ کو کل 10,824 سیاحوں نے ٹیولپ گارڈن کا دورہ کیا جن میں 3721 مقامی، 7101 قومی اور دو بین الاقوامی سیاح شامل تھے ۔ 
 
اسی طرح سے 25 مارچ کو کل 13261 سیاح باغ میں آئے جن میں 5740 مقامی، 7514 قومی اور 7 بین الاقوامی سیاح شامل تھے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زبرون کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشاءکے سب سے بڑے باغ ” باغ گلہ لالہ “ کو 23 مارچ کو جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری اے کے مہتا نے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں کھولا جس کے بعد باغ میں سیاحوں کا کافی رش دیکھنے کو ملا ہے ۔