سرینگر//ناظم باغبانی نے وسطی ضلع گاندربل میں باغ مالکان کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوںنے اس موقع پر افسران کو ہدایت دی کہ کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ناظم باغبانی اعجاز احمد بٹ نے ضلع میں نرسریوں اورمحکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے باغ مالکان کو یقین دلایا کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر فوری طورپر اقدامات کئے جائیںگے۔ انہوںنے کہاکہ کسانوں اور باغ مالکان کو راحت فراہم کرنے کی خاطر ہر سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کسانوں اور باغ مالکان کو مرکزی معاونت والی اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ اس کا بھر پور فائدہ اْٹھا سکیں۔