سرینگر// باغ سندر بالا چھتہ بل کا ایک شہری لاپتہ ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں لواحقین میں تشویش پائی جارہی ہے۔ ریاض احمد وانی کے کنبہ نے پولیس پوسٹ باغیاث میں شکایت درج کرائی ہے کہ وہ لاپتہ ہوگیا ہے۔ پولیس نے گمشدگی کے حوالے سے کیس رجسٹر کرکے تلاش شروع کی ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ 46سالہ ریاض احمد وانی ولد عبدالغنی کے بارے میں اگر عوام کو کوئی اطلاع ہو تو مندرجہ ذیل نمبرات 9596222550, 9596222551, 01942477568 یا 100 پر رابطہ کریں۔