جموں //پولیس سٹیشن باغ باہو جموں نے ایک منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضہ سے 20گرام ہیروئن ، ایک پستول اور پانچ زندہ راؤنڈ برآمد کئے ہیں ۔پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں میں سخت حفاظتی انتظامات کے پیش نظر جموں کے متعدد مقامات پر مختلف ناکے قائم کردیئے گئے ہیںجہاں تلاشیاں بھی لی جاتی ہیں ۔سوموار کو باغ باہو کے انسپکٹر کی زیر قیادت ایک ٹیم نے ایک مشتبہ شخص کی نشاندہی کی جس کی شناخت اشونی کمار( بونٹی) ولد میوہ رام ،ساکن پریس مہو بیوفورٹ جموں جموں کے نام سے ہوئی جو ایک گاڑی میں جا رہا تھا گاڑی کی تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے 20 گرام ہیروئن ،ایک پستول اور 05 زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔پولیس نے اس سلسلے میں کسی درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔معلوم رہے کہ منشیات کے خاتمہ کے لئے جموں پولیس نے اپنی کارروائیاں تیز رکھی ہیں اور لوگوں کو خاص طور سے نوجوانوں کو منشیات کے لعنت کے خاتمے کیلئے آگاہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔پولیس نے جموں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خاتمہ کیلئے پولیس کا ساتھ دیں اور9086100100 یا 100 نمبر سے رابطہ کریں جانکاری دینے والے افراد کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی ۔