سرینگر// شہرت یافتہ جھیل ڈل کے کناروں اور دل پذیر زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں نوع بہ نوع اقسام کے 13 لاکھ پھول تو کھل گئے ہیں لیکن اس سال کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں جاری لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے اس باغ کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونا کسی کے نصیب میں ممکن نہ ہورہا ہے۔
سال 2008 میں لوگوں کے لئے وقف کئے جانے والے زائد از 30 ایکڑ اراضی پر پھیلا یہ باغ گل لالہ امسال پہلی بار سیاحوں کے لئے بند ہے چہ جائیکہ متعلقہ حکام نے سیاحوں کے لئے حسب معمول تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی تھی۔
باغ گل لالہ، جس سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہر سال دنیا کے گوشہ وکنار سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے تھے، سنسان ہے اور اس میں داخل ہونے کے تمام دروازے مقفل ہیں۔