چندی گڑھ//چندی گڑھ گروپ آف کالجز کے اپنے کیمپس میں چندی گڑھ لاء کالج کے قیام کے ساتھ جھانجری نے موجودہ تعلیمی سیشن 2021-22 سے قانونی تعلیم ڈومین فراہم کرنے کی مہم جوئی کی ہے۔اس بات کی جانکاری چندی گڑھ گروپ آف کالجزکے چیئرمین ستنام سنگھ سندھواور صدر راشپال سنگھ دھالیوال نے میڈیا سے بات چیت کے دوران دی۔ نو قائم شدہ چندی گڑھ لا کالج کو بار کونسل آف انڈیا نے منظوری دے دی ہے اور پنجابی یونیورسٹی سے وابستہ ہے انڈرگریجویٹ 5 سالوں کے انٹیگریٹڈ پروگرام بی اے ایل ایل بی (120 نشستیں) اور بی کام ایل ایل بی (60 نشستیں) پیش کرے گی جبکہ یہ ادارہ گریجویٹ طلباء پوسٹ گریجویٹ 3 سالہ ڈگری پروگرام LLB پیش کرئے گا۔ راشپال سنگھ نے کہاکہ سی جی سی جھانجیری کے پیش کردہ قانون پروگرام میںدنیا بھر کے نامور ماہرین اور ماہرین قانون کے ذریعہ عملی طور پر سیکھنے کی پیش کش کی جائے گی۔ چندی گڑھ لا کالج نے جدید ترین انفراسٹرکچر قائم کیا ہے جس میں موٹ کورٹ روم بھی شامل ہے ۔