بارہمولہ //ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیراحمدخان نے فوٹو جرنلسٹ عابد نبی کو ضلع انتظامیہ بارہمولہ کی طرف سے ہراسان کئے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ مذکورہ فوٹو جرنلسٹ کو پریشان نہ کیاجائے ۔بارہمولہ کے مقامی فوٹوجرنلسٹ عابد نبی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ضلع انتظامیہ کے اہلکار وں نے اُن کے سرکاری کورٹر سیٹ نمبر2واقع شاپنگ کمپلکس بارہمولہ پر ایک نوٹس لیکر آئے کہ یہ کوارٹر خالی کیاجائے اور عاند کو منگل کے روز عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ۔عابد نبی نے بتایا کہ اُن کی ماں عارضہ قلب میں مبتلا ہے اور اگر ضلع انتظامیہ کواُن کے ساتھ کوئی بات کرنی تھی تو پہلے اطلاع کیوں نہیں دی ۔اس دوران بارہمولہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوی ایشن نے ضلع انتظامیہ کی اس کارروائی کی مذمت کی اورکہا کہ کسی صحافی کوتنگ طلب کئے جانے کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بارہمولہ کے فوٹو جرنلسٹ کو پریشان نہ کیاجائے،صوبائی کمشنر کی ہدایت
