بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے بےشتر راشن گھاٹوںپر کھانڈکی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ رفےع آباد ،نارواو ،پٹن ،ٹنگمرگ ،سوپور ،اوڑی ، بونےاراورحاجی بل کے علاوہ کئی علاقوں کے راشن گھاٹوںپر کئی ماہ کھانڈنایاب ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتاےا کہ کھانڈ کی عدم دستےابی کے نتےجے مےں وہ بازار سے مہنگے داموں خرےدنے کیلئے مجبور ہیں ۔اےک شہری نثار احمد نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ راشن گھاٹوں پر کھانڈ5 2 روپے فی کلو ملتا تھا لیکن بازار مےں 55 روپے فی کلوکے حساب سے مل رہا ہے جس کی وجہ سے غرےب لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس سلسلے مےں امور صارفین و عوامی تقسےم کاری کے اےڈیشنل ڈائرےکٹر بارہمولہ شارق اقبال نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ دراصل کھانڈ کی سپلائی ہی رکی ہوئی تھی جس کی وجہ سے صارفےن کو مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے اُمےد ظاہر کی کہ رواں ماہ صارفےن کےلئے وافر مقدار مےں کھانڈ دستےاب ہوگا ۔