بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے کئی علاقوں میں بدھ کو طوفانی ژالہ باری سے میوہ باغات اور فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا۔رفیع باد، نارواو اورکنڈی کے علاوہ بارہمولہ میں زبردست ژالہ باری ہوئی جس نے میوہ جات اوردھان کے علاوہ دیگر فصلوں کو تباہ کیا ۔لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ژالہ باری سے ہوئے نقصا نات کا جائیزہ لیکرمتاثرین کو معا وضہ فراہم کیاجائے تا کہ نقصان کی تلا فی ہو سکے ۔یاد رہے کہ کئی روز قبل بھی ان علاقوں میں قہرانگیز ژ الہ باری ہوئی تھی جس کے نتیجے میں کسانوں کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑاتھا۔