بارہمولہ میں ڈرنیج سسٹم ناکارہ

ْْبارہمولہ// شمالی قصبہ بارہمولہ میں تحصیل روڑ کے نزدیک ڈرین ناکارہ ہونے سے تاجروں اور مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ڈرین کی خستہ حالت اور کافی عرصے سے صفا ئی نہ ہونے کی وجہ سے اس میں بد بو پھیل رہی ہے جس کے نتیجے میں یہاںدکانداروں اور راہگیروںکو زبردست مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے تاہم بیکن حکام اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔ ایک مقامی تاجر مشتاق احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بارشوں کے دوران پانی دوکانوں میںگھس جاتا ہے جس کی وجہ سے اُن کو کافی نقصان ہو جاتا ہے اس کے علاوہ اس کھلی ڈرین سے حادثات کا خطرہ بھی رہتا ہے اور یہاں سے گزر نے والوں کو منہ ڈھا نپ کر چلنا پڑتا ہے۔  انہوں نے مزید بتایا کہ اگر چہ انہوں نے یہ معاملہ انتظامیہ اور بیکن حکام کی نوٹس میں لایا تھا لیکن انہوں اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس ڈرین کی فوری طور پرصفا ئی اور مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک ماہ قابل بیوپارمنڈل بارہمولہ نے اس خستہ حال ڈرین کو لیکر احتجاج بھی کیا تھا تاہم انتظامیہ نے اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا ۔