بارہمولہ میں پولیس اہلکارکی حرکت قلب بند

 بارہمولہ //پولیس ٹریننگ سینٹر شیری بارہمولہ میںایک پولیس اہلکار کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ منگل کی صبح جموں سے تعلق رکھنے والے آئی آر پی 7ویں بٹالین سے وابستہ کانسٹیبل کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل روپ سنگھ ولد ہردتت سنگھ ساکن ڈگیانہ منگل کی صبح فوت ہوا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار پولیس ٹرینگ سنٹر شیری میںتعینات تھا ۔