بارہمولہ//فیاض بخاری// 1996سے محکمہ جنگلات میں تعینات ملازمین نے ترقیاں نہ دینے پر بدھ کوبارہمولہ میں ایک پر امن احتجاج کیا۔احتجاجی ملازمین نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے وی ڈویژن بارہمولہ سے وابستہ جنگلات ملازمین کوترقی حاصل کرنے میں ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہاگر چہ 2006 میں کچھ تعینات ہوئے ملازمین کو ترقی سے نوزا گیا تاہم 1996 سے تعینات آرڈرلی، واچر ، چوکیدار اور باغبان کو ترقیوں سے محروم رکھا گیا ہے، جو سراسر ناانصافی ہے ۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر چہ انہوں کئی بار متعلقہ محکمہ کی نوٹس میںیہ معاملہ لایا لیکن انہوں نے اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا ۔انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے اس مانگ کو جلد از جلد پورا کیا جائے تاکہ اُنہیں انصاف فراہم ہوسکے۔