فیاض بخاری
بارہمولہ // قصبہ بارہمولہ میںایل جی کی رولنگ ٹرافی 2022 کے زیراہتمام 19 سال سے 35 سال کے عمر کے مردوں کے لیے ڈسٹرکٹ لیول انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ منگل کو جہلم اسپورٹس اسٹیڈیم بارہمولہ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغرمہمان خصوصی تھیں۔ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کی 18 ٹیمیں حصہ لے رہی تھی۔ زون بارہمولہ اور زون سوپور کے درمیان منگل کو ایک فائنل کرکٹ میچ کھیلا گیا جس میں جیتنے والی (بارہمولہ) ٹیم کو 50 ہزار نقد انعام دیا گیا۔ جبکہ رنر اپ کو 20 ہزار ۔ ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر انہیں شاباش دی۔ انہوں نے کھیلوں میں ان کی شاندار کارکردگی پر ان کی تعریف کی اور ان پر زور دیا کہ وہ دوسروں کو اپنی زندگی میں کھیلوں کی عادت ڈالنے کی ترغیب دیں۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے ونر، فرسٹ رنر اپ اور سیکنڈ رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں پیش کیں اور مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کو یادگاری نشانات بھی پیش کئے۔