عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
بارہمولہ// ڈیپارٹمنٹ آف یوتھ سروسز اینڈسپورٹس بارہمولہ نے چار زونوںیعنی ڈانگر پورہ، سوپور، نہالپورہ اور چندوسہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے جن میں 14 سے 17 سال کی عمر کے طلباء، لڑکوںور لڑکیوں نے شرکت کی۔ان مقابلوں میں والی بال، کھو کھو اور کبڈی سمیت تین دلچسپ کھیل شامل تھے۔ اس تقریب کو زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا جس میں ہزاروں طلباء نے انٹرسکول کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا ۔ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر بارہمولہ جتیندر سنگھ نے تمام سکولوں، شرکاء اور فیلڈ سٹاف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایونٹ کی شاندار کامیابی میں تعاون کیا