بارہمولہ //شمالی قصبہ بارہمولہ میں 2014 کے تباہ کن سیلاب کے دوران ایس آر ٹی سی پل گر کر تباہ ہوا تھاتاہم5سال گذر نے کے باوجود بھی یہ پل ابھی تک نہیںبن سکا جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہوچکا ہے۔یہ پل پرانے قصبے کو نئے قصبے سے ملانے میں اہم رول اد کرتا تھا ۔ 2016کی ایجی ٹیشن کے بعد سرکار نے اس پل کو از سر نو تعمیر کرنے کا عمل شروع کیاتاہم دو سال گذر نے کے بعد اس پل کاایک بھی ستون کھڑا نہیں کیا گیا ہے۔اسی طرح سے جٹی خواجہ باغ علاقے میں 16سال قبل ایک پل کو تعمیرکرنے کا عمل شروع ہوا لیکن کروڑوں روپئے خرچ کرنے کے باوجود ابھی بھی نامکمل ہے ۔ابھی تک اس پل پر پچاس فیصدکام بھی مکمل نہیں ہو پایا ہے اور آج بھی سست رفتاری سے کام جاری ہے ۔