عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا نے منگل کوضلعی سطح پر عمل درآمد کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں ضلع میں ممکن، تیجسوینی اور ایس ای آئی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔کیسوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد، ڈی سی نے MUMKIN کے تحت 20 نئے کیسوں، 20 Tejaswini کیسوں اور SEI اسکیموں کے تحت 3کیسوں کی منظوری دی، اس طرح وہ اپنی روزی روٹی میں نمایاں بہتری لانے کے لیے خود روزگار کے مواقع تلاش کرنے کے قابل ہوئے۔انہوںنے لیڈ ڈسٹرکٹ مینیجر کو مشن یوتھ اسکیموں کے تحت 31 جولائی 2024 تک یا اس سے پہلے تمام زیر التوا کیسوں کو منظور کرنے کی ہدایت کی ۔بعد میںڈی سی نے MUMKIN اسکیم کے تحت 7نوجوان اہل مستفیدین کے درمیان انتہائی سبسڈی والی چھوٹی کمرشل گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں جس سے وہ باوقار طریقے سے اپنے اور اپنے خاندانوں کے لیے پائیدار روزی کمانے کے لیے بااختیار بنے۔ادھرڈپٹی کمشنر گاندربل، شیامبیر نے کل ضلع میں مشن یوتھ اسکیموں، سنکلپ اور اسکلنگ کورسز کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔انہوںنے تمام لائن ڈپارٹمنٹس کو ہنر مندی کی ترقی کا ایک جامع تربیتی چارٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ اس چارٹ کا مقصد نوجوانوں کو مینوفیکچرنگ اور سروس دونوں شعبوں میں کافی مواقع فراہم کرنا ہے۔