سرینگر// پولیس نے اننت ناگ ،بارہمولہ اور کپوارہ میں 4 فرادکو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے چرس ،برائون شوگراور نشیلی ادویات کو ضبط کیا ہے۔بارہمولہ پولیس نے پٹن میں پٹرولنگ کے دوران ایک شخص کوپکڑ کر تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران اُس کے قبضے سے 172 نشیلی ٹیکیاں برآمد ہوئیں۔ مذکورہ شہری کی شنا خت لال دین پسوال ساکن ورنو لولاب کے طور پر ہوئی۔ اس سلسلے میں پٹن تھانہ میںکیس درج کیا گیا۔ادھر اننت ناگ پولیس نے معراج الدین شیخ ساکن ڈلگیٹ ، محمد الطاف بخاری ساکن رعناواری سرینگر اور رئیس احمد لون ساکن پرژھل پلوامہ نامی تین افرادسے 12کلوچرس برآمد کیا ہے۔ اس سلسلے میں بجبہاڑہ تھانہ میں ان کے خلاف کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔کپوارہ پولیس نے ایک شہری کو گرفتار کرکے اُس کے قبضے سیبرائون شوگر ضبط کرنے کا دعویٰ کیا۔ایس ایس پی کپوارہ یوگل منہاس نے بتایا کہ ہتمولہ پولیس چوکی سے وابستہ ایک پولیس ٹیم نے مصدقہ اطلاع ملنے پر ناکہ لگایا اورایک ماروتی کار زیر نمبر JK04C-DLIZA2804 کی تلاشی کے دوران برائون شوگر برآمد کیا گیا۔ گا ڑی میں سفر کر رہے گلزار احمد بابا المعروف گلزار ملہ ساکن کاواری لدرون کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے گلزار ملہ کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 273/21درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔اس دوران ایس ایس پی کپوارہ یو گل منہاس نے لوگو ں سے اپیل کہ کہ وہ پولیس کی منشیات مخالف مہم کا ساتھ دیں اور منشیات فروشو ں کی نشاندہی کر کے پولیس کو اپنا تعاون فراہم کریں تاکہ معاشرے کو اس بدعت سے پاک و صاف کیا جائے ۔