بارہمولہ // پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے افسران کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ان عناصر کو گرفتار کرے جو نوجوانوں کو بنیاد پرستی کی طرف مائل کرنے میں ملوث ہیں۔بارہمولہ میں پولیس افسران اور جوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے موقعہ پر انہوں نے اس بات پر ضرور دیا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ان عناسڑ کیکؒاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جو نوجوانوں کو بنیاد پرستی کی مائل کرکے انہیں دہشت گردی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ ایسے افراد کی نشاندہی کر کے انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے۔دلباغ سنگھ نے پولیس جوانوں کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہشت گردی کیخؒاف قابل قدر رول ادا کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پولیس کے رول کی ملک میں اعلیٰ سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔پولیس سربراہ نے کہا ’’ پولیس نے بارہمولہ کو ایک پر امن جزیرہ بنایا ہے جہاں اس وقت کوئی سرگرم جنگجو موجود نہیں،جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوج کو آپسی تال میل کیساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کیخؒاف جنگجوئوں کی کارروائیوں کو ختم کیا جاسکے اور بچے اپنے مستقبل کیلئے تعلیم سے وابستہ ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کو حال کرنے کیلئے پولیس کو متحرک رول ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کیخلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے، تاہم پولیس سربراہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ بے گناہ شہریوں کو عزت دیں۔انہوں نے پولیس سے کہا کہ ہر وقت غیر جانبداری کا مظاہرہ کر کے قانون کے مطابق کارروائیاں کریں۔