بارولہ کنگن بجلی اور پانی سے محروم

کنگن// بارولہ کنگن میں بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث مقامی آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔پرے محلہ بارولہ کنگن کے لوگوں نے بتایا کہ مقامی آبادی گذشتہ 15روز سے پینے کے پانی کی شدید قلت سے دوچار ہے ۔انہوں نے بتایاکہ گذشتہ چار روز سے علاقے گھپ اندھیرے میں ہے اور لوگوں کو سحری اور افطار کے وقت کافی پریشان ہونا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوںنے انتظامیہ سے اپیل کی کہ علاقے میں پینے کاپانی اور بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔